ڈپٹی کمشنرسانگھڑمحمداسحاق کا دھان کی فصل کی کاشت کا جائزہ

سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ محمد اسحاق گاد نے کچھ روز قبل فیلڈ میں جاکر دھان کی فصل کی کاشت کا جائزہ لیا اور پابندی کےباوجود دھان کی فصل کاشت کرنےوالےکاشتکاروں کےخلاف کارروائی کےلئے احکامات جاری کئے تھے. اس کے بعد متعلقہ عملداروں نےکاروائی کرتےہوئےشاھپورچاکر کے قریب دھان کی فصل کو ضائع کرنے کے لئے کیمیکل لگا کر دھان کی فصل ختم کردی. ڈپٹی کمشنر محمد اسحاق گاد کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ دھان کی فصل پر پابندی ہے اور دھان کی فصل میں پانی کے زائد استعمال سے سیم اور کلر کی وجہ سے کپاس اور دیگر فصلیں کمزور ہورہی ہیں جس سے ابادگاروں کو نقصان پہنچ رہا ہے کیونکہ گزشتہ کئ سالوں سے سانگھڑ ضلع پاکستان میں سب سے زیادہ کپاس کی پیداوار حاصل کررہا ہے اس لئے کپاس کی بہترین پیداوار کے لئے کے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی تاکہ ضلع میں کاشتکار خوشحال ہوسکے اور ملکی پیداواری ضروریات کے مطابق کپاس کی پیداوار ممکن ہوسکے.