ہیڈکوارٹرحیدرآباد میں شہداپاکستان کی یاد میں تقریب کا انعقاد

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج سید پیر محمد شاہ صاحب کی سربراہی میں پولیس ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں شہداء پاکستان کی یاد میں یوم تکریم شہداء پاکستان کے نام سے ایک تقریب منعقد کی گئی-تقریب میں آرمی افسران، پولیس افسران، تاجر، صحافی، سول سوسائٹی سمیت دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی-تقریب میں اے ایس پی علینہ راجپر صاحبہ نے کمپیرنگ کے فرائض ادا کیے-تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا-تقریب میں شہداء پولیس کی فیملیز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا-تقریب میں نجی اسکول کےبچوں نےشہداء پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنےکیلئےملی نغمے پیش-تقریب میں اسٹیشن کمانڈرذوالفقار باجوہ، ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج سید پیر محمد شاہ اور ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا-ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج سید پیرمحمد شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان شہداء کے لہو سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اور شہداء ہمارا فخر اور ہماری شان ہیں۔ آج کا دن 1947 سے لیکر آج تک مادر وطن پر قربان ہونے والوں کے نام ہے۔ چاہے وہ شہداء افواج پاکستان کے ہوں یا وہ شہداء پاکستان کی باہمت پولیس کے ہوں جب بھی اس وطن کو کسی ظالم دشمن نے میلی نگاہ سے دیکھا تو ہمارے شہداء کے سینے سیسہ پلائی دیوار کی مانند دشمن کے حملوں کو خاک میں ملاتے رہے اور انکے ارادوں کو نیست و نابود کیا اور دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر یہ اعلان کیا، ہماری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے کہ جن کی قربانیوں کے سبب ملک عظیم ملا اور آج بھی دنیا بھر میں ہمارا سر فخر سے بلند ہے-