پنجاب آرٹس کونسل،2روزہ صوفی فیسٹول کا انعقاد،3 سے 4جون جاری رہے گا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب آرٹس کونسل(پکار)،محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کےزیراہتمام 2روزہ”لاہورصوفی فیسٹیول”کاانعقاد”پریم دے دھاگے” تھیم پرصوفی فیسٹیول لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں 3تا4جون جاری رہے گا-فیسٹیول صوفی کانفرنس، صوفی میوزیکل ایوننگ اور بک فیئر پرمشتمل ہے۔ پہلےروز”پنجابی صوفی فکردی اج نال جڑت” کےعنوان سے صوفی کانفرنس ہو گی۔صوفی کانفرنس کے پہلے سیشن کومحمد افضل ساحرماڈریٹ کریں گے۔پینل ڈاکٹرتیموررحمان،پروین ملک، نین سکھ، عامر ریاض، اقبال قیصر، یوسف پنجابی پر مشتمل ہوگا۔صوفی کانفرنس دوپہر2بجےسے شام4بجے تک جاری رہے گی۔صوفی کانفرنس کے بعد صوفی میوزیکل ایوننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔صوفی میوزیکل ایوننگ میں کالےخان بھاگ،محسن فیاض،زرقا علی،وحدت رمیض، فیاض گروپ اپنےفن کامظاہرہ کریں گے۔دوسراسیشن اتوار4 جون کو “تصوف کا مفہوم اورلمحہ ء موجود کے تناظر میں اسکی اہمیت” کے موضوع پر ہوگا۔ صوفی کانفرنس کے دوسرے روز کے سیشن کوڈاکٹر فاطمہ فیاض ماڈریٹ کریں گی۔پینلڈاکٹر معین نظامی، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی، بابا عرفان الحق،ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، پیر سید عبدلماجدمحبوب پر مشتمل ہو گا۔دوسرے روز بھی صوفی میوزیکل ایوننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔صوفی میوزیکل ایوننگ میں اکبر علی، چاند سورج، طارق اینڈ راحیلہ، ڈاکٹر تیمور رحمان، تحسین سکینہ، بابا گروپ، فیاض گروپ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔صوفی فیسٹیول کے موقع پر تصوف کے موضوع پر کتاب میلہ بھی سجایا گیا ہے جس میں نامور پبلشرز نے کتابوں کے سٹال لگائے ہیں-