کسی کی اشیاء اپنے نام سے بیچنے کی اجازت نہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ کسی کی اشیاء اپنے نام سے بیچنے کی اجازت نہیں۔سپریم کورٹ نے کاروباری مسابقت کربرقراررکھنےکےلیےبڑا فیصلہ جاری کردیا،13صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس منصورعلی شاہ نےتحریرکیا۔فیصلے میں کہا کہ اخلاقیات، ایمانداری اور شفاف لین دین کاروبار کے بنیادی اصول ہیں، تجارتی اور معاشی سرگرمیوں میں دھوکہ دہی پر مارکیٹنگ اور غیرمنصفانہ مسابقت کی ممانعت ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کے سامنے مقدمہ میں اصل سوال یہ تھا کہ کیا دھوکا دہی سے کسی دوسرے ادارے کا ٹریڈ مارک استعمال ہو سکتا ہے، کسی شخص کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ کسی اور کی اشیاء اپنے نام سے بیچے۔