آموں کی مختلف اقسام پیدا کریں،دل لگا کر کام کریں،سیکریٹری زراعت

میرپورخاص(ایچ آراین ڈبلیو) آپ اس ملک اور اس دھرتی کے لیئے دل لگا کر کام کریں آموں کی مختلف اقسام پیدا کریں جس سے ہمارا دیس معاشی طور پر مضبوط ہو اور تاریخ کے اوراق میں آپ کے ناموں کو لکھا جائے اس امر کا اظہار سیکریٹری زراعت قاضی اعجاز احمد مھیسر نے مینگو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قومی مینگو اینڈ فروٹ فیسٹیول کے چیئرمین حاجی محمد عمر بگھیو، ڈائریکٹر ایگریکلچر رسرچ سندھ نور محمد بلوچ، ڈائریکٹر سوئیل سلینٹی آر آر انسٹیٹیوٹ نبی بخش جامڑو، محمد یوسف راہموں، گل بھار پسیو، پروین اختر و دیگر نے بھی خطاب کیا. مینگو سیمینار میں مقررین کی جانب سے سیمینار میں آموں کو بیماریوں سے بچانے، پیداوار میں اضافہ کرنے ان سے فائدہ لینے کے سلسلے میں جانکاری دی گئی اس موقع پر سیکریٹری زراعت نے مزید کہا کے میں نے نمائش میں لگائے گئے آموں میں وہ بھی آم دیکھے جو میں نے اس سے قبل کبھی نہیں دیکھے تھے انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا پروفیشن زراعت ہے پروفیشن کے ساتھ ہمارہ پہلی سائنس بھی زراعت ہے یورپ اور امریکہ میں آباد گاروں کو بہت زیادہ سبسڈی دی جاتی ہے ہماری سب سے زیادہ ضرورت ایگریکلچر ہے ہم ہر چیز کے بغیر رہ سکتے ہیں مگر خوراک کے بغیر نہیں رہ سکتے ہمارے سائنسدان اور آبادگار اگر چہ سیریس ہوجائیں تو ہم زراعت کو تیزی کے ساتھ اوپر لے جاسکتے ہیں ہمیں پیداور کو 25 فیصد ہونے والے نقصانات سے بچانے سمیت پیداور کو مزید بہتر بنائیں تو ہم معاشی طور مظبوط ہو سکتے ہیں ہمارا ملک دو چیزوں سے معاشی طور پر مظبوط ہو سکتا ہے ایک لائیو اسٹاک اور فشریز دوسرا زراعت ہمارے پاس اندسٹریز کو ترقی دینےکے لیئے سھولیات اور اہمیت دی گئی مگر ان میں سے ہمیں کوئی بھی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا ہمیں مل جل کر زراعت کی بہتری کی کوششیں کرنی ہیں تب ہی ہم آنے والی مشکلاتوں کا مقابلا کر سکتے ہیں-