لاہور، سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے 02 نوجوان جاں بحق

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) لاہور میں سُوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے 02 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گجر پورہ میں واقع سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں جاوید اور ذیشان شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے ایک لڑکے شاہد کو کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئیں ہیں، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔