نواب شاہ، کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن محمد عباس بلوچ گجرا واہ نہر پر بیوٹیفکیشن کے سلسلے میں گجرا واہ کا دورہ

نواب شاہ (ایچ آراین ڈبلیو) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن محمد عباس بلوچ کی زیر صدارت گجرا واہ نہر کے دونوں اطراف بیوٹیفکیشن کے حوالے سے جاری کام کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس آج انکے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کنول نظام، ایس ای ایجوکیشن ورکس شفیع محمد چنڑ، ایکسین ایجوکیشن ورکس غلام مرتضیٰ عباسی، فاریسٹ آفیسر مشتاق احمد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اس موقع پر کمشنر محمد عباس بلوچ نے ایجوکیشن ورکس کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گجرا واہ کے دونوں اطراف بیوٹیفکیشن کے کام کو مزید تیز کیا جائے تاکہ اس منصوبے کو جلد مکمل کرکے شہریوں کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ گجرا واہ نہر کے دونوں اطراف درختوں کی کٹائی ہرگز نہ کی جائے کیونکہ درخت کی وجہ سے ہی گرمی پد کو کم کیا جاسکتا ہے اس موقع پر کمشنر کو آگاہی دیتے ہوئے ایکسین ایجوکیشن ورکس غلام مرتضیٰ عباسی نے بتایا کہ سندھ حکومت کی ہدایات پر نواب شاہ کے شہریوں کو گجرا واہ نہر کے دونوں اطراف پارک، واکنگ ٹریک، فوڈ اسٹریٹ، بچوں کے لئے جھولے سمیت دیگر تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے 150 ملین روپے کی لاگت سے نہر کے دونوں اطراف بیوٹیفکیشن کا کام شروع کیا گیا ہے جو اس سال مکمل کیا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ درختوں کی کٹائی کا کام بند کردیا گیا ہے بعد ازاں کمشنر محمد عباس بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کنول نظام اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ گجرا واہ نہر کا دورہ کرکے جاری بیوٹیفکیشن کے کام کا جائزہ لیا ۔