جومزہ سندھڑی آم میں ہے وہ کسی آم میں نہیں،منظورحسین وسان

میرپورخاص(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے محکمہ زراعت سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ دنیا میں 700 آموں کی اقسام ہیں مگر جیسا مزہ سندھڑی آم میں ہے وہ کسی اور آم میں نہیں دیگر آموں کے مقابلے میں دیکھا جائے تو پاکستان سمیت سندھ میں ہونے والے 225 قسم کے آموں کا ٹیسٹ دیگر ممالک کے 700 آموں کی اقسام سے زیادہ ذائقہ داراور میٹھا ہے اس امر کا اظہار نیشنل مینگو اینڈ سمر فیسٹیول 2023 کی اختتامی تقریب اور انعامات تقسیم کے موقع پر فروٹ فام میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا لگائے گئے مختلف اقسام کے آموں میں پہلی کیٹاگری کا پہلا انعام نواز آباد فارم، دوسرا انعام عارف خان بھرگڑی، محمد حسین پل، بی کیٹاگری میں پہلا انعام ارشاد علی بھرگڑی فارم، دوسرا مقبول میمن فارم، تیسرا الله بچایو راجڑ فارم جب کہ تیسری کیٹاگری میں پہلا انعام غلام محمد مری فارم، دوسرا رشید محمد راجپوت فارم اور تیسرا انعام قربان علی لاشاری فارم کو دیا گیا-