اسٹریٹ کرائمز کا جن بے قابو،پولیس بے بس،دو ماہ میں 34افراد قتل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) شہرقائد میں اسٹریٹ کرائمز کا جن بے قابوہوگیا۔ پولیس بھی بے بس ہو گئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دہشت گردی میں تو کمی آئی مگر سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں 80 سے سو فیصد اضافہ ہو گیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق، رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ میں اسٹریٹ کرائمز بلند ترین سطح پرپہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر34 افراد کا قتل کر دیا گیا جبکہ مختلف وارداتوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہی نہیں اسٹریٹ کرمنلزنے 10 ہزارسے زائد شہریوں کو موبائل فون سے بھی محروم کردیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2013ء میں 19000 موبائل فونز چھینے گئے اور چوری ہوئے۔ 2014ء میں 34 ہزار شہریوں کو موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا۔واضح رہے 2015ء میں یہ تعداد بڑھ کر 41000 تک جا پہنچی جبکہ 2016ء میں 34 ہزار افراد سٹریٹ کرمنلز کا شکار ہو ئے۔ رواں سال بڑھتی ہوئی سٹرِٹ کرائمز کی وارداتیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں