بینظیر انکم سپورٹ پروگرام BISP کی رقم میں ناجاٸز کٹوتی کرنے والے ریٹیلر شاپ والوں کے خلاف سخت کارواٸ

عمرکوٹ (ایچ آراین ڈبلیو) عوام الناس کی خدمت و قانون کی پاسداری ہمارا نصب العین۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام BISP کی رقم میں ناجاٸز کٹوتی کرنے والے ریٹیلر شاپ والوں کے خلاف سخت کارواٸ کی جاٸیگی۔ (SSP عمرکوٹ) جیسا کہ مستحق خواتین کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام BISP کی رقم ریٹیلر شاپ سے نکلواٸ جارہی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی عمرکوٹ عبدالخالق پیرزادہ نے سختی سے احکامات دیے ہیں کہ، اگر کوٸ بھی ریٹیلر شاپ مالک رقم نکلوانے کی مد میں ناجاٸز کٹوتی کرے یا مقررہ رقم سے کم پیسے نکالے تو ایسی صورت میں فوری متعلقہ پولیس تھانہ پر شکایت درج کرواٸیں، نا صرف مستحقین کو پوری رقم دلواٸ جاٸیگی بلکہ ریٹیلر کے خلاف سخت قانونی کارواٸ بھی کی جاٸیگی۔ تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور متعلقہ افسران دیے گۓ احکامات پر من و عن عملدرآمد کرینگے، کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جاٸیگی۔