تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کا ملزمان سے مقابلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کا ملزمان سے مقابلہ، دو زخمی سمیت چار ملزمان گرفتار، تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی پولیس نے کوہی گوٹھ شاہ لطیف ٹاؤن کے پاس دو موٹر سائیکل سوار چار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو زخمی سمیت چار ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان کے نام میر علی اور یوسف زخمی حالت میں اور سلمان اور ناصرزیب معلوم ہوئے ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمہ راؤنڈ ، موبائل فون اور دو موٹر سائیکل برامد ہوئے ہیں، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو برائے علاج معالجہ اسپتال روانہ کیا گیا