ضلع ٹنڈو محمد خان کے پولیس اہلکاروں کے اگلے پروموشن کے لیے A-1 اور B-1 کے امتحان کا انعقاد

ٹنڈو محمد خان (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع ٹنڈو محمد خان کے پولیس اہلکاروں کے اگلے پروموشن کے لیے A-1 اور B-1 کے امتحان کا انعقاد کیا گیا، ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سید سلیم شاہ کے احکامات پر ضلع بھر سے محکمہ میں 3 سال سروس مکمل کرنے والے مرد و خواتین پولیس اہلکاروں کے لیے اگلے پروموشن کے لیے A-1 اور B-1 کے امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد بخش خاصخیلی، پی ڈی ایس پی محمد الیاس قریشی، آر آئی پولیس لائن پیر عتیق جان سرہندی، ہیڈ کلرک نور محمد ہالیپوٹو اور شیٹ کلرک محمد ابراھیم خاصخیلی پر مشتمل کمیٹی کی زیر نگرانی مونو ٹیکنیکل کالج میں اے ون بی ون امتحان کا انعقاد کیا گیا. اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سید سلیم شاہ نے امتحانی مرکز پہنچ کر اے ون – بی ون امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا، کلاس روم اور جوانوں کا ٹرن آؤٹ سمیت پریڈ کا معائنہ کیا اور معلومات حاصل کی۔ امتحان میں ضلع بھر سے ٹوٹل 120 مرد و خواتین پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔ یاد رہے یہ امتحان ہر اس نئے بھرتی ہونے والے اور 3 سال سروس مکمل کرنے کے بعد مرد و خواتین پولیس اہلکاروں سے لیا جاتا ہے جس کے پاس ہونے سے وہ اگلے پروموشن کے لیے احل قرار دیا جاتا ہے۔ اس امتحان کے دو حصے مختص کیے گئے ہیں ایک میں تھیوری کا پیر جبکہ دوسری حصے میں ڈرل پریڈ اور سرکاری اسلحہ کا معائنہ کیا جاتا ہے۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان کی ہدایات پر امتحانی امور کو شفاف طریقے سے سر انجام دینے کے لیے ویجی لینس آفیسرز اور سینئر پولیس آفیسرز کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ میرٹ کو قائم رکھا جا سکے. امتحان میں شامل ہونے والے پولیس اہلکاروں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ امتحان ہمارے پولیس ڈپارٹمنٹ میں ترقی کی پہلی سیڑھی ہے۔ انشااللہ ہم پاس ہوکر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔