سرجانی ٹاؤن کے 64 کمرشل پلاٹوں پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف شکایت اینٹی کرپشن میں جمع

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گڈاپ ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے ماسٹر مائنڈ ڈائریکٹر آصف رضوی، ڈپٹی ڈائریکٹر عارف زاہدی اور ایس بی آئی ماجد کے خلاف 64 کمرشل پلاٹوں پر ہونے والی غیرقانونی تعمیرات اور اضافی منزلوں کی اجازت دینے پر تعمیراتی قانون کے ماہر ندیم احمد جمال ایڈوکیٹ نے مکمل تفصیلات اور تصاویر پر مشتمل کمپلینٹ جمع کرا دی ہے، 9 صفحہ پر مشتمل اس کمپلینٹ میں صرف سرجانی ٹاؤن میں ہونے والی کمرشل تعمیرات کو بے نقاب کیا ہے اور تعمیراتی قوانین کے مطابق اس میں‌ ہونے والی خلاف ورزیوں کی بھرپور نشاندہی کی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ایسٹ میں جمع کرائی جانے والی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان افسران کے خلاف غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی اور اربوں روپے مالیت کی غیرقانونی جائیداد تعمیر کرانے پر ان کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹبلشمینٹ کے قواعد و ضوابط اور قوانین کی رو سے اوپن انکوائری کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، درخواست میں‌ متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر ان ثبوتوں کے باوجود اینٹی کرپشن اپنے فرائض کی بجاآوری میں ناکام ہو جاتی ہے تو ان کے خلاف اینٹی کرپشن کورٹ میں دفعہ 200 سی آر پی سی کے تحت درخواست دائر کر کے انصاف کا حصول عدالت کے ذریعہ حاصل کیا جائے گا-