سندھ فوڈ اتھارٹی چھوٹے ریستورانوں سے لیکر فائیو اسٹار ہوٹلوں کے فوڈ ہینڈلرز کو تربیت فراہم کر رہی ہے، ڈائریکٹر جنرل آغا فخر حسین

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کہا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی چھوٹے ہوٹلوں سے لیکر فائیو اسٹار ہوٹلوں تک کے فوڈ ہینڈلرز/ اسٹاف کو فوڈ سیفٹی/ حفظان صحت اصولوں کے حوالے سے تربیت فراہم کر رہی ہے اور بتدریج کھانے پینے کی اشیاء کے کاروبار کو سندھ فوڈ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں لا رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے یہاں فائیو اسٹار ہوٹل مو ان پک Movenpick کے اسٹاف ممبران میں تربیتی سیشن کے بعد سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘پہلے مرحلے میں سندھ فوڈ اتھارٹی فوڈ ہینڈلرز کو تربیت فراہم کر رہی ہے اور اگلے مرحلے میں سندھ فوڈ اتھارٹی سیلف اسیسمنٹ پروگرام پر کام کرے گی۔ اس موقع پر ہوٹل کے جنرل منیجر خرم اعوان نے ہوٹل کے عملے کو تربیت فراہم کرنے پر ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ سندھ فوڈ اتھارٹی عملے کی تربیت کے سلسلے میں اپنا تعاون جاری رکھے گی۔