کراچی، ٹریفک کا افسوسناک حادثہ، 2 جاں بحق، 3 شدید زخمی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شہر قائد کراچی میں تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد پر چڑھ گئی، 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ ٹریفک کا افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے ناگن پل کے قریب پیش آیا جہاں بے گھر افراد سڑک کنارے بنے فٹ پاتھ پر سو رہے تھے کہ ایک کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ان پر چڑھ دوڑی، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے۔ حادثے کے اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا جس کی پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے۔