رضویہ سوسائٹی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) رضویہ سوسائٹی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی منشیات کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے منشیات سپلائی اور فروخت میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر رضویہ سوسائٹی پولیس کا ایکشن جاری۔ ملزمان کو رضویہ سوسائٹی کی حدود ناظم آباد نمبر 1 قابلی بازار سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت عمر ذادہ ولد غلام سرور، محمد اسلم ولد حمید داد اور حمزہ خان ولد آذاد خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان رضویہ سوسائٹی کی حدود میں خفیہ طور منشیات فروشی میں ملوث تھے اور رضویہ سوسائٹی کی پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 2 کلو سے زائد چرس اور نقد زرفروخدگی برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 141/2024 اور 142/2024 کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے