شاہ عقیق میں زہریلی کھیر کھانے کے واقعہ کا مشیر انسانی حقوق کی طرف سے نوٹس

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و خصوصی تعلیم ریحانہ لغاری نے ضلع سجاول میں واقع درگاہ شاہ عقیق میں زہریلی کھیر کھانے کے باعث زائرین کی حالت خراب ہونے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع صحت افسرکو ہدایت دی ہے کہ فوری طور پر مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور واقعہ کی تحقیقات کی جائے۔تفصیلات کے مطابق درگاہ شاہ عقیق پر زائرین کو کھیر کی پیالیاں تقسیم کی گئی تھی جس کو کھانے سے اطلاعات کے مطابق درجن بھر سے زائد افراد کی حالت بگڑ گئی ،جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ریحانہ لغاری نے ضلع صحت افسر سجاول کو ٹیلی فون کیا اور واقع کی تفصیلات طلب کیں۔انہوں نے ہدایت دی کہ متاثرین مریضوں کو بہترین سہولیت فراہم کی جائے اور اس واقع کی جامعہ تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں