سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں حاضری کے لئے بائیو میٹرک مشینیں نصب کر دی گئیں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ہڈ حراموں کو بڑا جھٹکا، نئے ڈی جی عبدالرشید سولنگی نے آتے ہی حاضری کے لئے بائیومیٹرک سسٹم لگا دیا، تفصیلات کے مطابق جب نوارد ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے اپنا عہدے کا چارج لیتے ہی جب تمام دفاتر کو دورہ کیا تو وہاں پر زیادہ سے زیادہ حاضری 30 فیصد نوٹ کی گئی، جبکہ 70 فیصد عملہ اپنے گھروں میں‌ خواب خرگوش کے مزے لے رہا تھا، عبدالرشید سولنگی نے اس بڑے پیمانے پر غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر داخلی دروازوں پر حاضری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر بائیومیٹرک مشینیں‌ لگانے کا حکم دیا جو اب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے داخلی دروازے پر نصب کر دی گئی ہیں‌ اور ملازمین کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنے آنے اور جانے کے وقت کی بائیو میٹرک کے ذریعے انٹری کرائیں، ایس بی سی اے کے ایک افسر نے ایچ آراین ڈبلیو کو بتایا کہ بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب ایک اچھا اقدام ہے لیکن ضروری ہے کہ یہ مشینیں نہ صرف چھوٹے ملازمین بلکہ ہر گریڈ کے ملازم پر اس طریقہ کار کا اطلاق ہونا چاہیے تاکہ دوران ملازمت مساوات کا کلیہ سب پر نافذ العمل ہو