وفاقی پولیس کو سمگلنگ کے خلاف کارروائی کے اختیارات دے دیئے گئ

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزرات داخلہ کا بڑا فیصلہ، وفاقی پولیس کو سمگلنگ کے خلاف کارروائی کے اختیارات دے دیئے گئے
اختیارات کسٹم ایکٹ کے تحت دے دئیے گئے ہیں، وزرات داخلہ کی جانب سے چئیرمین ایف بی آر کو آگاہ کر دیا،
رینجرز اور کوسٹ گارڈ اور ایف سی کے پاس پہلے ہی اختیارات ہیں، وزیراعظم نے بھی سمگلنگ کے خلاف ایکشن کی ہدایت کی ہے،
وفاقی پولیس اینٹی سمگلنگ مہم چلائے گی، نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی پولیس کو اب نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑنے کا بھی اختیار مل گیا ہے