وزیراعلی اور گورنر پولیس یونیفارم پہن سکتے ہیں، پنجاب پولیس نے رولز میں ترمیم کردی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) سوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف پر پولیس یونفیارم پہنننے پر تنقید کا معاملہ ، وزیراعلی پنجاب اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔۔ آرٹیکل 27 رولز 4.2 پولیس رولز کے مطابق وزیراعلی پنجاب خاص مواقع پر پولیس کی یونفیارم پہن سکتے ہیں۔۔ پولیس رولز کے مطابق وزیراعلی اور گورنر پنجاب پاسنگ آوٹ پڑیڈ۔پولیس دربار ، پولیس دفاتر کے دورے پر پولیس کی حوصلہ افزائی کے لیے پولیس یونفیارم پہن سکتے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب اور گورنر پنجاب پولیس یونفیارم پر سی ایم اور گورنر پنجاب کی نام پلیٹ لگائیں گے۔