چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کا لیاقت آ باد میٹرنٹی ہوم وڈسپنسری کا دورہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤ ن فراز حسیب کاڈاکخانہ لیاقت آ باد میٹرنٹی ہوم وڈسپنسری کا دورہ، اس موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری، کوآرڈینٹر صغیر احمد انصاری، چیف میڈیکل آفیسر آمنہ اظہار، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فیض احمد، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناصر خان ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، ڈائریکٹر الیکٹریکل محمد اصغر، ڈ، دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین فراز حسیب نے میٹرنٹی ہوم اور ڈسپنسری میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا معائنہ کیا۔ چیئرمین فراز حسیب نے ڈسپنسری کے احاطے میں کھڑی غیر متعلقہ گاڑیوں اورغیر مناسب اشیاء کی موجودگی اورڈسپنسری کے کمروں پہ قبضہ مافیا کے قبضے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔فراز حسیب نے اپنی نگرانی میں قبضہ شدہ کمروں کو کھلوا کر ڈسپنسری کی انتظامیہ کے حوالے کرنے کے ساتھ ساتھ عرصہ دراز ڈسپنسری کے میٹر سے چوری کی جانے والی بجلی کے غیرقانونی کنکشن کو کٹوا دیا۔ فراز حسیب نے ڈسپنسری کی انتظامیہ اور بالخصوص چوکیداروں کوہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی ذمہ داری اور ایمانداری سے سر انجام دیں۔ انہوں نے محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈسپنسری کے اطراف قائم تجاوزات، ٹھیلے، پتھاروں کو فوری ہٹایا جائے، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ ٹھیلے پتھارے دوبارہ نہ لگائے جائیں۔