حیدری مارکیٹ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) حیدری مارکیٹ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی گٹکاماوا فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، گرفتار ملزمان کی شناخت فیضان ولد خالد پرویز، شیزان ولد خالد پرویز اور وقاص ولد نثار احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم فیضان کے قبضے سے 30 پڑیاں تیار گٹکاماوا اور نقد زرفروخدگی برآمد ہوئی، گرفتار ملزم شیزان کے قبضے سے 30 پڑیاں تیار گٹکاماوا اور نقد زرفروخدگی برآمد ہوئی، گرفتار ملزم وقاص کے قبضے سے 30 پڑیاں تیار گٹکاماوا اور نقد زرفروخدگی برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر 124/2024, 130/2024, 131/2024 گٹکاماوا ایکٹ کے تحت درج کر کے ملزمان کو تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے