ایف آئی اے کرشل بینکنگ سرکل پشاور کی بڑی کارروائیاں

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) حوالہ ہنڈی ملزمان گرفتار – کروڑوں روپے برآمد، ایف آئی اے کرشل بینکنگ سرکل پشاور کی بڑی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان میں عبدالمجید اور شامل ہے، ملزمان کو پشاور کے علاقے زنگلی اور اشرف روڈ سے گرفتار کیا گیا، چھاپوں کے دوران ملزمان سے کروڑوں روپے برآمد، ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئے، ملزمان سے ہنڈی حوالہ اور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ملزمان کے خلاف مقدمے درج کر لئے گئے، مزید تفتیش جاری ہے