سندھ، سینیٹ انتخابات، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ سینیٹ میں سندھ سے 7 جنرل نشستوں پر 11 امیدوار میدان میں ہوں گے۔ صوبے میں پیپلز پارٹی کے 6، 4 آزاد امیدوار اور ایم کیو ایم کا 1 امیدوار میدان میں ہو گا۔ فیصل واؤڈا بطور آزاد امیدوار جنرل نشست پر الیکشن لڑیں گے۔ خواتین کی 2 نشستوں پر 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ خواتین کی نشستوں پر 3 امیدواروں میں سے 2 کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ 1 آزاد امیدوار ہیں۔ ٹیکنو کریٹ کے 4 امیدواروں میں سے 2 کا تعلق پیپلز پارٹی سے جبکہ 2 امیداوار آزاد ہیں۔ اقلیتی نشست پر پیپلز پارٹی کے پونجومل اور آزاد امیدوار بھگوان داس میں مقابلہ ہو گا۔