ٹنڈو محمد خان پولیس کے احسن اقدامات

نواب شاہ/ٹنڈو (ایچ آراین ڈبلیو) ٹنڈو محمد خان پولیس کے احسن اقدامات، ایس ایچ او تھانہ تعلقہ نے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکہ تصدیق کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردی گئی، ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سید امداد علی شاہ صاحب کی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ڈی پی او ٹنڈو محمد خان سید مجاھد علی شاہ اور ایس ایچ او تھانہ تعلقہ انسپیکٹر محمد علی زئور نے اپنے دیگر اسٹاف کے ہمراہ عمدہ کارروائی، ٹنڈو محمد خان پولیس کی جرائم پیشہ افراد اور ایکٹو کرمنلز کے خلاف کارروائیوں میں شہریوں کی چوری شدہ 4 عدد مختلف کمپنیوں کی موٹر سائیکلیں برآمد کرکے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سید امداد علی شاہ صاحب نے اپنی آفیس میں تصدیق کے بعد انکے اصل مالکان کے حوالے کی، یاد رہے برآمد کی گئی 4 عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں جن کی تفصیلات چیک کی گئی جوکہ ضلع کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی چوری کی گئی تھی، پولیس کی کاروائیوں کے نتیجے میں برآمد موٹر سائیکلوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں

(1) موٹر سائیکل میکر ہنڈا CD -70، انجن نمبر E-939738, چیچز نمبر HA-8332194
(2) موٹر سائیکل میکر ہنڈا CD -70، انجن نمبر B-165562, چیچز نمبر OC635675
(3) موٹر سائیکل میکر یونائیٹڈ، انجن نمبر E.1434480, چیچز نمبر ,NIL
(4) موٹر سائیکل میکر ہائے اسپیڈ، انجن نمبر AA-4531P, چیچز نمبر ,NIL

اس موقع پر شہریوں کی جانب انکی قیمتی موٹرسائیکلوں کی برآمدگی پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سید امداد علی صاحب، ایس ڈی پی او ٹنڈو محمد خان اور ایس ایچ او تھانہ تعلقہ کو اجرک لونگی کا تحفہ پیش کیا اور ٹنڈو محمد خان پولیس کا تہہ دل سے شکر ادا کیا۔ بعد ازاں ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے ڈی ایس پی ٹنڈو محمد خان سید مجاھد علی شاہ، ایس ایچ او تھانہ تعلقہ ٹنڈو محمد خان انسپکٹر محمد علی زئور اس کی ٹیم کو شاباشی دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ, نقد انعامات تقسیم کیے.