چوروں کو پڑ گئے مور: پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو)‌ اسلام آباد کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری ہوگئے

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے کئی نمازیوں کے جوتے چوری ہوگئے۔ واقعے نے وفاقی دارالحکومت میں کھلبلی مچادی

پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں نماز جمعہ کیلئے ارکان اورا علیٰ افسران موجود تھے، اس دوران مسجد سے صحافیوں، ارکان اسمبلی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران کے جوتے غائب ہوگئے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری ہوئے ہیں۔ جن ارکان اسمبلی اور صحافیوں کے جوتے چوری ہوئے ہیں، وہ جوتے تلاش کرنے کیلئے جگہ جگہ پھرتے رہے، مگر انہیں اپنے جوتے نہیں مل سکے ۔ کیوں کہ چور تمام جوتے چراکر فرار ہوگئے تھے