گلشن حدید فیز ٹو کے یوسی چئیرمین اوروائس چئیرمین عباس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گلشن حدید فیز ٹو کے یوسی چئیرمین راو صفدر اور وائیس چئیرمین عباس ٹالپر کے خلاف نوجوان اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ

نوجوان اتحاد اور فٹ بال کے کھلاڑیوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

بلدیاتی الیکشن سے قبل چییرمین راو صفدر اور عباس ٹالپر نے ووٹ لینے کے لئے فٹ بال گراؤنڈ بنانے کا وعدہ کیا تھااب وہ ہمارا فون بھی اٹینڈ نہیں کرتے۔ نااہل یوسی چئیرمین راو صفدر اور وائیس چئیرمین عباس ٹالپر جھوٹے وعدے اور فریبی نعروں کے چیمپئن ہیں۔

گلشن حدید فیز ٹو میں پیپلز پارٹی کی شکست کے ذمہ دار بھی چئیرمین اور وائیس چیرمین ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ

راو صفدر اور عباس ٹالپر کی وجہ سے پوری یوسی میں گٹر ابل رہے ہیں اور گندگی کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ مظاہرہ کرنے والے نوجوان نے دہائی دی کہ ایم این اے جام عبدالکریم،ساجد جوکھیو، اور سلمان عبداللہ مراد دونوں نااہلون کو فوری ہٹائین اور حدید کی عوام پر رحم کریں۔اگر فٹ بال گراؤنڈ نھیں بنا تو اگلے ہفتے پھر راو صفدر اور عباس ٹالپر کے خلاف احتجاج ہوگا۔