جاپانی فوجی ہیلی کاپٹرزتصادم کے بعد سمندر میں‌گرکرتباہ

ٹوکیو (ایچ آراین ڈبلیو) جاپانی فوجی ہیلی کاپٹرز ممکنہ طور پر ٹکرا کر سمندر میں گرنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 7 افراد لاپتا ہوگئے.
حادثے کے بعد ایک شخص کو ریسکیو کرلیا گیا ہے تاہم بعد میں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی تھی۔
جاپانی وزیر دفاع کے مطابق سمندر میں طیارے کا حصہ دیکھا اور ہمیں یقین ہے کہ دونوں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو ئے ہیں۔ ہیلی کاپٹرز رات کے وقت آبدوزوں سے مقابلہ کرنے کی مشقیں کر رہے تھے۔
وزارت نے فلائٹ ریکارڈرز کو بازیافت کرلیا اور وہ ان دونوں ہیلی کاپٹرز کے درمیان تصادم کے امکان سمیت واقعہ کی وجہ کا تعین کر رہی ہے۔