ڈبلیو ایم فصاحت اللہ بیگ کا لاہور تبادلہ، ملازمین نے پرتپاک انداز میں رخصت کیا

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) پاکستان ریلوے لوکو شیڈ/شاپ کراچی کے ورکس منیجر فصاحت اللہ بیگ کے ہیڈ کوارٹر لاہور ٹرانسفر کے موقع پر پاکستان ریلوے پریم یونین (آسی) کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سیدشاہداقبال اور ریلوے ورکرز یونین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل راجہ وحیداسلم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈبلیو ایم صاحب نہایت شریف، ملنسار، خوش اخلاق اور رحم دل کے ساتھ ساتھ مزدور دوست شخصیت کے حامل انسان ہیں جنہیں مزدور کبھی فراموش نہیں کرے گا بلکہ انہیں ہمیشہ اچھے الفاظوں میں یاد رکھے گا، یہی وجہ ہے کہ آج مزدور اپنے محسن کو پھولوں کے ہار پہنا کر اور گلاب کی پتیاں نچھاور کرکے ہزاروں دعاوں میں رخصت کر رہے ہیں.
ہماری دعا ہے اللہ تبارک وتعالی WM صاحب کو ہمیشہ خوشیوں سے نوازے اور مستقبل میں کامیابی وکامرانیوں سے ہمکنار فرماۓ. آمین مزید انہوں نے کہا کہ آج کا دن آنے والے افسران کیلۓ مشعل راہ ہے کیونکہ یہ مزدور پیار اور خلوص سے بات کرنے والے کیلۓ اپنی جان بھی قربان کرنے کو تیار ہے اور آج یہاں کے محنت کش اپنے خلوص دل سے پر جوش انداز میں خوشی اور محبت کا اظہار کرتے ہوۓ اپنے محسن ورکس منیجر کو رخصت کر رہے ہیں.