ایرانی صدر کی کراچی آمد ، موون پک ہوٹل میں عوام کی انٹری بند ہوگی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان پر ان کی سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جارہے ہیں اس سلسلے میں‌کراچی میں‌ان کی آمد کے پیش نظر موون پک ہوٹل کی انتظامیہ نےتین روز تک ہوٹل میں‌عوام کی انٹری بند کرنے کا اعلان کردیا ہے.
موون پک ہوٹل نے ہائی سکیورٹی رسک کے پیش نظر تمام تقریبات کی بکنگ کینسل کردی.
ہوٹل انتظامیہ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور انکے وفد کو سخت سکیورٹی حصار میں موون پک ہوٹل میں ٹھہرایا جائیگا. وفاقی حکومت نے ایرانی صدر اور انکے ہمراہ وفد کو ہوٹل میں ٹھہرانے کے یکدم احکامات صادر کیئے. موون پک ہوٹل میں ایرانی صدر کے قیام کے دوران پیر سے بدھ ہوٹل میں تمام سرگرمیوں کو معطل رکھا جائیگا. موون پک ہوٹل میں قائم مختلف برانڈز کے آؤٹ لیٹس بھی بند ہوں گے.
اعلی سطح کے وفد کیلئے موون پک ہوٹل اڑتالیس گھنٹوں تک حکومتی تحویل میں لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے. سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر کراچی کا فائیو اسٹار ہوٹل موو ان پک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں رہے گا
اعلی سطح کے وفد کی سیکیورٹی کے لیے ہوٹل کا کنٹرول سیکیورٹی اداروں کے پاس رہے گا.
ہوٹل انتظامیہ نے تمام سرگرمیاں معطل رکھنے اور ہوٹل کو اعلئ سطح کی وفد کی سرگرمیوں کے لیے مخصوص کرنے کا اعلان کردیا.
موو ان پک ہوٹل پیر 22 اپریل 12 بجے دن سے بدھ 24 اپریل 2024 کی دوپہر تک عوام اور دیگر مہمانوں سمیت ہر طرح کی سرگرمیوں کے لیے بند رہے گا