پی ایم اے ہاؤس میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس کے اعزاز میں استقبالیہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کی جانب سے پی ایم اے ھاؤس میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا پی ایم اے ھاؤس آمد پر پی ایم اے کے اعزازی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالغفور شورو پی ایم اے کراچی کی اعزازی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر افتاب احمد نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ اور سینیئر صحافی دوستوں کا استقبال کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالغفور شورو کراچی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر افتاب احمد نے کہا ہے کہ پی ایم اے کا صحافیوں کے ساتھ گہرا اور تاریخی رشتہ ہے پی ایف یو جے کراچی یونین اف جرنلسٹس اور کراچی پریس کلب کا دوسرا گھر پی ایم اے ہاؤس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ہمیشہ آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کے لیے صحافیوں کی جدوجہد کی حمایت کی ہے اس موقع پر کراچی یونین اف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان اور جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے پی ایم اے کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاءاللہ ہمارا یہ تاریخی رشتہ قائم و دائم رہے گا اس موقع پر مہمانوں کو سندھ کی روایتی اجرک پہنائی گئی۔ مجلس عاملہ کے ارکان میں خازن محمد ناصر جوائنٹ سیکرٹری نعمت اللہ بخاری ملک آفتاب ابو الحسن ،ماجد خان کے علاوہ کراچی پریس کلب کے سابق صدر امتیاز خان فاران سینئر صحافی شکیل سلاوٹ شمس کیریو اور فوٹو جرنلسٹ مہدی بھی موجود تھے۔سوشل ایکٹیوسٹ محمد علی کامریڈ نے بھی اظہار خیال کیا