ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی۔ گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں ملوث تین ملزمان گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے 950 عدد پڑیاں تیار ماوا، ٹب، بالٹیاں و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ارشد، سکندر اور اکبر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان رہائشی گھر میں گٹکا ماوا تیار کرکے مختلف مقامات پر سپلائی کرتے ہیں۔ ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر محمد سعود نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔