افسران و جوان اپنا رویہ درست کریں،ایس ایس پی ٹریفک کی بریفنگ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کیپٹن امیر سعود مگسی صاحب نے افسران و جوانوں کو اپنا رویہ بہتر کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ایس ایس پی صاحب کا کہنا تھا کہ اس ٹریننگ کا مقصد یہ ہے کہ ہم اچھے رویے اور اچھے اخلاق سے اپنی اور اپنے ادارے کی عزت بڑھا سکیں۔ اگر کوئی شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کرتا تو اس سے الجھنے کی ضرورت نہیں ہے آپ پروفیشنل طریقے سے اس کے مکمل کاغذات لے کر قانونی کاروائی کریں اگر کوٸی بدکلامی یا بدتمیزی کرتا ہے تو اس کے کخیلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ. ایس ایس پی صاحب نے مزید کہا کہ روڈ پر بچے بوڑھے اور خواتین کا خاص خیال رکھیں اور احترام کرتے ہوٸے انہیں روڈ کراس کرانے میں مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں