’انشاء اللہ‘ کو جرمن لفظ کے طور تسلیم کرلیا گیا

برلن (ایچ آراین ڈبلیو) جرمنی میں عربی لفظ ’انشاءاللہ‘کی مقبولیت اور اس کے زیادہ استعمال کو دیکھتے ہوئے ’انشاء اللہ‘ کو جرمن لفظ کے طور تسلیم کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی معروف ترین لغت ’ڈوڈن‘ میں عربی لفظ ’انشاء اللہ‘ کو سرکاری طور پر جرمن لفظ تسلیم کرلیاگیا ہے۔

لفظ ’انشاء اللہ‘ کو فوری طور پر لفظ انشاء اللّٰه ڈیجیٹل لغت میں ڈالا گیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیاکہ اسے کاغذی لغت میں کب شامل کیاجائیگا ۔

اس سے قبل ترک لفظ ’اوہا‘ کو بھی جرمن لفظ کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں