احتساب کے بجائے آٹا بجلی سستی کردیتے تو حکومت کے لیے بہتر ہوتا

اسلام اباد (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ احتساب کے بجائے آٹا بجلی سستی کردیتے تو حکومت کے لیے بہتر ہوتا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود سیاسی مسائل عمران خان کے بجائے ان لوگوں کے ہیں جو لندن میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فروری اور مارچ میں دو مہینے اوپر نیچے ہوں گے لیکن عمران خان نہیں جارہے، شہباز شریف غالباً مارچ اپریل میں آجائیں گے تاہم مریم کو باہر جانے کی اجازت نہیں ملے گی۔

آٹے بحران کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ احتساب کے بجائے آٹا بجلی سستی کردیتے تو حکومت کے لیے بہتر ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ سستا آٹا اور سستی بجلی دیتے تو لوگ مطمئن ہوجاتے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور کراچی، حیدرآباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں فی کلو آٹے کی قیمت 70 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں