موٹرسائیکلز میں‌ ٹریکر لگانے کے لئے وہیکل آرڈی ننس میں‌ ترمیم کی منظوری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی- رولز میں ترمیم کرنے کا مقصد موٹر سائیکلز میں ٹریکرز لگانے کے لیے کی گئی ہے ؛ ٹریکرز لگانے کا مقصد موٹر سائیکلز کی چوری کو روکنا ہے ؛ متن کے مطابق موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے سیکشن 89 کے بعد ایک نیا سیکشن لگایا گیا ہے ؛ یہ ٹریکر نئے موٹر سائیکلز میں ضروری ہوگا؛ پرانی بائیکس میں ٹریکرز لگانا اُس کے مالک پر منحصر ہوگا؛ کابینہ نے مشاہدہ کیا ہے کہ قانون سب کے لیے ایک ہوگا؛ سب کو بائیکس میں ٹریکرز لگوانا ہوگا ؛ اس وقت صوبے میں 44 لاکھ بائیکس ہیں – اس سلسلے میں وزیرٹرانسپورٹ (جو کرپشن میں‌ نیب کے ملزم ہیں) کے تحت کابینہ کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے- کمیٹی میں وزیر ایکسائز اور صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ شامل ہیں- یہ پروپوزل لاء کو دکھائیں گے اور اپنی سفارشات دیں گے ؛

اپنا تبصرہ بھیجیں