عوام کراچی کو کھنڈر بنانے والوں کو دوبارہ ووٹ نہ دیں، بچوعبدالقادر دیوان

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاک مسلم الائنس(دیوان) پاکستان کے چیئر مین بچو عبد القادر دیوان نے کراچی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کی تقدیر سنوارنے کے لئے پاک مسلم الائنس(دیوان) کی نئی قیادت اور نئے عزم کا ساتھ دیں. عروس البلاد کراچی کو کھنڈر بنانے، عوام کو مہنگائی،بے روزگاری اور نوجوانوں کو کوٹہ سسٹم جیسے عذاب میں مبتلا کرنے والوں کو مسترد کردیں. جھوٹے نعرے اور سہانے خواب دینے والوں نے پاکستان کے عوام کو فریب کے سوا کچھ نہیں دیا. غریب شہریوں کے ووٹ لے کر اقتدار تک پہنچنے والوں نے غریبوں کے منہ کا نوالہ تک چھین لیا ہے. پاک مسلم الائنس(دیوان) کے چیئرمین بچو عبد القادر دیوان نے انٹرا پارٹی انتخابات میں منتخب ہونے والے صدر زاہد اعوان، سینئر نائب صدرعلاوالدین،نائب صدورحاجی محمد اسلم،گل رحمن،عبد المجید قاضی، محمد اصغر علی، عطا اللہ، عبد الرحیم، نجمہ دیوان، سیکریٹری جنرل مولانا شبیر احمد پولانی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، عبد المجید باسا، چیف آرگنائزر نور الاسلام، ڈپٹی چیف آرگنائزرپیر مسعود زمان، سیکریٹری اطلاعات شیخ محمد حسین ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات بلال شکور جوائنٹ سیکریٹریز اظہر علی دیوان، مسعود الرحمن بچو،گل زمین، محمد جہانگیر، حمیدہ بیگم،سلیمان رحمن، محمد رفیق سیما دیوان مرکزی آفس سیکریٹری انور غازی کو مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ہم پاکستان کو نئی سیاسی قیادت دینے کا آغاز منی پاکستان کہلانے والے شہر کراچی سے کر رہے ہیں.پاک مسلم الائنس(دیوان) کے نو منتخب مرکزی عہدے داروں کی محنت اور جدوجہد سے کراچی کے نوجوانوں کو کوٹہ سسٹم کی لعنت، کراچی میں بسنے والی تمام قومیتوں کوبے روزگاری، لاقانونیت اور بدترین بلدیاتی مسائل سے نجات دلانا ہمارا اولین ہدف ہے. پاک مسلم الائنس(دیوان) پاکستان سے لوٹ مار اور عوام کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی سیاست کے خاتمے کے لئے میدان میں آئی ہے ہماری قیادت پاکستان سے مفاد پرست سیاست اور جمہوریت کے نام پرخاندانی و شخصی آمریت کے خاتمے کے لئے بانیان پاکستان کی جدوجہد سے رہنمائی لے کر مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں