سول جج کم مجسٹریٹ کا امتحان، 3165 امیدوار وکلاء میں سے صرف 28 پاس

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) لاہور ہائیکورٹ نے گریڈ 17 میں سول جج کم مجسٹریٹ کے مقابلے کے امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 3165 امیدوار وکلاء میں سے صرف 28 پاس ہوئے۔۔ کامیابی کا تناسب ایک فیصد سے بھی کم رہا۔ سول جج بھرتی کے لئےانتہائی کم تناسب سے کامیابی پر نوجوان وکلاء کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے، لاہور سمیت صوبہ بھر سے کامیاب یونے والے امیدواروکلاء میں 16 مرد اور 12 خواتین شامل ہیں، تحریری نتائج کے اعلان کی تقریب میں چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی خصوصی شرکت ، جسٹس ملک شہزاد احمد خان ، جسٹس عائشہ اے ملک ،، جسٹس شاہد وحید ، جسٹس عاطر محمود نے بھی شرکت کی- ایگزمینیشن کمیٹی کے ممبرز ججز جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس سید شہباز علی رضوی ، جسٹس سردار احمد نعیم سمیت ایڈیشنل رجسٹرار امتحانات چویدری محمد یعقوب ،، رجسٹرار بہادر علی خان بھی شریک پوئے- اس موقع پر سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ ، ڈی جی ایچ آر ہائیکورٹ سردار طاہر صابربھی موجود تھے- سول ججز کی بھرتی کے لئے 6885 امیدواروں نے درخواستیں دیں ۔ 1719 خواتین امیدوار شامل ہوئیں ، 3165 امیدواروں میں سے صرف 28 پاس ہوئے ۔۔کامیاب یونے والوں میں 16 مرد اور 12 خواتین شامل ہیں- چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے امتحانی کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا، کامیاب ہونے والے امیدوار کا سائیکا لوجیکل ٹیسٹ کروایا جائے ۔ سائیکالوجیکل ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو انٹرویوز کے لئے کال کیا جائے گا۔ سٹی فورٹی ون نے سول ججز کم۔مجسٹریٹ کے لئے ہونے والے امتحانی نتائج کی فہرست حاصل کرلی ، کامیاب ہونے والے امیدواروں میں۔ جنید صفدر، عدنان لیاقت ، عمران یوسف ،، عدنان امین ، اوجالہ نعیمی شامل ہیں- زہرہ فیاض ، ذیشان بٹ ، شیروز شاہین رانجھا ، شمع یاسین ، نویدالرحمان ، سعید ذیشان حیدر شامل ہیں- عمران انور ، حبیبہ سرفراز شیخ ، اقرا فاروق ، فاریحہ یونس ، سائرہ بانو ، حفیظ محمد احسن بھی شامل ہے، صباء عالم ، محمد ساجد بلال ، راجیلہ خالد ، سہیل افضل ، محمد افنان جاوید ، ثمرہ وحید، بلال حسن ، خدیجہ فاروق ، محمد جواد ، یاسر بلال ، اور شہباز اکرم شامل ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں