سندھ میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ

کراچی(ایچ آر این ڈبلیو) گزشتہ برس کے مقابلے میں کیسز میں دگنا اضافہ، رواں برس 7 ماہ میں سندھ میں 93 بچوں کے ساتھ زیادتی کا انکشاف، سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی رپورٹ حاصل کرلی، سندھ میں سب سے زیادہ زیادتی کے کیسز خیرپور میں رپورٹ ہوئے، خیر پور میں 18 سال سے کم عمر 18 بچوں کے ساتھ زیادتی کی گئی، کراچی میں 14 بچوں کے ساتھ زیادتی اور 661 بچے لاپتہ ہوئے، سندھ میں رواں سال جنوری تا اگست 93 بچوں کے ساتھ زیادتی کی گئی،تفصیلات کے مطابق 782 بچے گھروں سے لاپتہ ہوئے جن کا تاحال کوئی علم نہیں ہے، سندھ میں 26بچوں کو اغوا کیا گیا، 13 بچوں کی 18 سے کم عمر میں شادی کی گئی، 27 بچوں کے ساتھ مار پیٹ کے اقعات رونما ہوئے، جبکہ 2019 میں 103 بچوں کے ساتھ زیادتی اور131 بچے لاپتہ ہوئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں