لیاری میں گیس کی عدم فراہمی پر شہریوں کا مظاہرہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لیاری میں شہریوں نے گیس کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا۔لیاری کے مکین گیس کی عدم فراہمی پر سڑکوں پر نکل آئے۔۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے شدید نعرے بازی کی۔۔خواتین نے شکوہ کیا کہ گیس نہ ہونے کی وجہ وہ لکڑیوں پر کھانا بنانے پر مجبور ہیں ۔۔۔مظاہرین نے سوئی گیس حکام سے گیس کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں