پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پربھابھی،بہن،دوست موت کے گھاٹ اترگئے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب کے شہر لاہور میں پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر نوجوان نے بھابھی، بہن اور دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔لاہور کےعلاقے نواں کوٹ میں پب جی گیم کھیلنے کے شوقین نشے کے عادی بلال نے فائرنگ کرکے بھابھی، بہن اور دوست کو قتل کردیا، گولیاں لگنے سے والدہ اور بھائی کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کے مطابق سکندریہ کالونی کا رہائشی بلال اکثر موبائل پر پب جی گیم کھیلتا تھا جس پر اس کی اہلیہ ناراض ہوکر میکے چلی گئی، والدہ سے جھگڑا ہونے پر بلال نے اندھا دھند فائرنگ کرکے بھابھی، بہن اور گلی میں کھڑے دوست کو قتل کردیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والے نوجوان کو آن لائن گیم پب جی کھیلنے کا جنون کی حد تک شوق تھا، ملزم کے گھر والے اسے گیم کھیلنے سے روکتے تھے۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ والدہ نے گیم سے کھیلنے سے روکا تو ملزم آپے سے باہر ہوگیا اور گیم ہی کے انداز میں گھر والوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر ملزم کا دوست بھی جاں بحق ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں