کوروناکی وبا،ہمیں وباکیساتھ کیسی زندگی گزارنی چاہیئے،اسدعمرکی آگاہی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی نیشنل پریس کانفرنس-کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کورونا کی صورتحال چل رہی ہے-ہمیں ایک ماھ پہلے پتا چلا کہ وباتیزی سے پھیل رہی ہے-شک تھا کہ برطانوی وائرس آگیاہے-این آئی ایچ سے پتا لگا کہ برطانیہ سے بڑی تعداد میں وائرس پہنچ چکا ہے-اس کے بعد بہت کوششیں کی کہ عوام کو آگاہی دی جائے-ہمیں وبا کے ساتھ کیسی زندگی گزارنی ہے میڈیا کے زریعے آگاہی پھیلائی-لوگ تھک چکے ہیں ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا-انتظامیہ نے بھی کافی کوشش کی پر یہ ممکن نہ ہوا-پنجاب خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہے-اقدامات کر رہے ہیں-گزشتہ دس دنوں میں انتظامات تیز کیئے-وبا کو روکنے کے حوالے سے کام کیئے-رمضان کے آخری عشرے میں ڈر ہے کہ وبا نہ بڑھے-آخری عشرے میں مارکیٹس اورمسجدوں میں عبادات میں لوگ احتیاط کریں-یورپ اورامریکا میں ویکسین بن رہی ہے پردوسرے ممالک کونہیں دی جارہی-چائنہ پر بوجھ بڑھ رہا ہے-چائنہ سے سب ممالک ویکسین کے رہے ہیں-پاکستان میں 13 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگی-ملک میں 9 لاکھ ویکسین شوز پڑی ہیں-روزانہ 60 سے ستر ہزار لوگوں کو ویکسین لگ رہی ہے-عید کے بعد اس تعداد کو بتایا جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں