سکھرمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن برقرار،کارباری مراکزبند

سکھر(ایچ آراین ڈبلیو)سکھر میں جمعہ کے روز اسمارٹ لاک ڈاؤن برقرار ،شہر کے تجارتی کاروباری مراکز بند،سرگرمیاں معطل ،کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں کھلی رہی ، پولیس و انتظامی افسران ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں مصروف ،سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رہا ،ہفتے کے موقع پر مساجد کے باہر سیکورٹی سخت کردی گئی-تفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں بھی حکومت سندھ کی جانب سے ہفتے کے روز جزوی طور پر اسمارٹ لاک ڈاؤن رہا ،سکھر شہر کے کاروباری وتجارتی مراکز مکمل بند رہے اور اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی صرف کاروباری وتجارتی مراکز، سرکاری دفاتر ،ہوٹلز ،کلبز ،ریسٹورنٹس اور پارکس بند ہونے تک محدود دیکھائی جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں نرمی کے باعث خلاف ورزی جاری رہی،اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول کے مطابق رہا جبکہ شہریوں کی جانب سے سڑکوں اور گلیوں و محلوں میں چہل پہل جاری ہے سکھر کے کئی علاقوں میں پولیس ایس او پیز پر عملدرآمد کراتے ہوئے نظر آئی تو کئی علاقوں میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر چشم پوشی اختیار کر رکھی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں