شہری بشیر احمد کو قتل کرنیوالے 3ملزمان گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)انویسٹی گیشن پولیس چوہنگ نے شہری بشیر احمد کو قتل کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے-مقتول بشیر احمد اپنی فیکٹری سے گھر آرہا تھا کہ ملزمان نے اسے گلا دبا کر قتل کرکے نعش جھاڑیوں میں پھینک دی تھی-گرفتار تینوں ملزمان خاور، رضوان اور اسحاق منشیات کے رسیا ہیں-ملزمان نے اپنی نشہ کی لت کو پورا کرنے کے لیے بشیر کو قتل کیا اور اس کا موبائل فون اور نقدی لوٹ لی تھی-

اپنا تبصرہ بھیجیں