سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث گینگزناجائزاسلحہ سمیت گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے احکامات کی روشنی میں سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث گینگز/ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں-اقبال ٹاؤن ڈویژن میں رواں سال کے دوران گینگز کی گرفتاری/ناجائز اسلحہ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن 362 ملزمان گرفتارہوگئے-اقبال ٹاؤن ڈویژن کے مختلف تھانہ جات میں 60 گینگز کے 117ملزمان گرفتار کیے گئے۔رواں سال اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 245 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار کئے۔سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث گینگز سے 49 لاکھ روپے سے زاید کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا-ناجائز اسلحہ کے مرتکب ملزمان کے قبضہ سے 236 پسٹلز و ہزاروں گولیاں 08 رائفلز برآمد۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کئے گئے۔جرائم میں ملوث گینگز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں