اتحاد ٹاؤن پولیس کا گٹکا،ماوا کے کارخانے پر چھاپہ،830عددپڑیاں برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری و ایس پی بلدیہ ڈویژن کیپٹن(ر) فیضان علی کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن سب انسپیکٹر ایاز خان کی سماج دشمنوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں-امروز تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس کا پولیس پارٹی کے ہمراہ گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ مارکر830 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمدکرلیا-پیشہ ور گٹکا ماوا ڈیلر محمد آصف عرف بلڈر ساتھی عثمان سمیت گرفتار۔ملزم بدنام زمانہ گٹکا مافیا کے سرغنہ کاشف بلڈر کا بھائی ہے۔▪️ملزم آصف بلڈر اس سے قبل بھی گٹکا فروشی کے 6 مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے-جبکہ ملزم کا بھائی کاشف بلڈر اب بھی جیل میں ہے اور 12 سے مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 425/21 بجرم دفعہ 4/8 امتناع گٹکا ماوا ایکٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں