8سالہ بچےکےقاتل دو ننھےدوست نکلے، قتل کرکےنعش کھیتوں میں دبا دی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس نے کم سن بچے کے اندھے قتل کاسراغ لگا لیا، 8 سالہ مبین کو 10 سالہ زید اور 8 سالہ علی شیر نےقتل کیا، ننھے ملزموں نے مبین کو معمولی تلخ کلامی پر اینٹیں مارمار کر قتل کیا اور پھر لاش کھیتوں میں دبا دی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونشتر کالونی عبد الواحد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی، 8 سالہ مبین کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث 2 ملزم کو گرفتار کیا گیا، مقتول مبین کے اغوا، قتل کا مقدمہ 16 اپریل کو تھانہ کاہنہ میں درج کیا گیا تھا-گرفتار ملزموں میں 8 سالہ علی شیر اور 10 سالہ زید شامل ہیں، ملزموں نے دوران تفتیش قتل کی ہولناک واردات کا اعتراف کرلیا۔ ایس ڈی پی او کاہنہ شعیب میمن کا کہنا تھا کہ ملزموں نے مبین کو معمولی تلخ کلامی پر انیٹیں مار کر قتل کیا، قتل کے بعد مقتول کی لاش کو کھیتوں میں دبا دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں