سرجانی میں‌ نوعمر لڑکے نے 13 سالہ لڑکی کو گھر بلا کر عصمت دری کردی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سـرجانی کـی حـدود مـیں 13 سـالہ لڑکی کـےسـاتھ زیادتی کا واقعہ سـیف الـمری گـوٹھ مِیں آسـیہ نامی 13 سـالہ لڑکی کے ساتھ پیش آیا ہے، اہل علاقہ نے زیادتی کرنے والے لڑکے سلمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ، پولیس کے مطابق لڑکے اور لڑکی میں دوستی تھی ، پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکے نے لڑکی کو ملنے کے لیے بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، لڑکے کی گرفتاری کے فورا بعد والدین نے پولیس پر لڑکا چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا، لڑکے کے والدین کہتے ہیں ہم دونوں کی شادی کروا دیں گے ، لڑکے کی عمر اٹھارہ سال اور لڑکی کی 13 سال ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر بھی دونوں کی شادی ممکن نہیں ، پولیس نے متاثرہ لڑکی کو بیان کے لیے طلب کیا ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں