بارشوں کاالرٹ جاری،نالوں کی صفائی نہیں کی گئی،خرم شیرزمان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے اندرونی نالوں کی ابتر صورتحال،پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے وڈیو جاری کردی-بارشوں کا الرٹ جاری ہونے کے باوجود نالوں کی صفائی نہیں کی گئی-بارشوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ نالوں کی صفائی کا نہ ہونا ہے-پیپلز پارٹی کراچی میں چھوٹے نالوں کی صفائی نہیں کروا رہی-وفاقی حکومت نے وعدے کے مطابق بڑے نالے صاف کردیے ہیں-وفاق نے محمودآباد، گجر اور اورنگی نالے صاف کروائے-چھوٹے نالے صاف نہ ہونے سے پانی بڑے نالوں تک نہیں پہنچتا-485 نالے ڈی ایم سی اور 44 نالوں کی صفائی کے ایم سی کی ذمہ داری ہے-اس معاملے پر نہ ایڈمنسٹریٹر کراچی اور نہ ہی وزیر بلدیات توجہ دیتے ہیں-صوبائی وزراء بارشوں میں سڑکوں پر نکل کر ڈرامے بازی کرتے ہیں-ڈرامہ بازی کرنے کے بجائے سندھ وزراء نالوں کی صفائی پر توجہ دیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں