انتہا پسند ہندورہنما نے بھارت کوہندوریاست قراردینے کا مطالبہ کردیا

نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو)انتہا پسند ہندو رہنما نےبھارت کو ہندو ریاست قرار دینے کا مطالبہ کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دواکتوبر تک ان کی دی گئی ڈیڈ لائن پر عمل نہ کیا گیا تو بھارت بھر میں ” جل سمادھی ” کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسند ہندو رہنما سنت پرم ہنس نے کہا کہ دواکتوبر تک بھارت کو ہندوریاست قرار دیا جائے ۔ اگر ان کے مطالبے کو نہیں مانا گیا تو پھر بھارت بھر میں جل سمادھی کی تحریک چلائی جائے گی ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہناتھا کہ بھارت میں موجود مسلمانوں اور عیسائیوں سے ان کی شہریت چھین لی جائے کیونکہ بھارت ہندو دھرم کے لئے بنا ہے یہاں پر بسنے والے لوگ ہندو ہی ہونے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں